ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الدخان (44) — آیت 45

کَالۡمُہۡلِ ۚۛ یَغۡلِیۡ فِی الۡبُطُوۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح، پیٹوں میں کھولتا ہے۔ En
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
En
جو مثل تلچھٹ کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 45) {كَالْمُهْلِ يَغْلِيْ فِي الْبُطُوْنِ: اَلْمُهْلُ} کے کئی معنی ہیں، پگھلا ہوا تانبا، لوہا یا کوئی دھات، گرم تیل کی تلچھٹ، پیپ اور لہو۔ مزید دیکھیے سورۂ کہف (۲۹)۔