(آیت 74){ اِنَّالْمُجْرِمِيْنَفِيْعَذَابِجَهَنَّمَخٰلِدُوْنَ:} ایمان والوں کا حسنِ انجام بیان کرنے کے بعد کفار کا انجام بد بیان فرمایا۔ یہاں {”الْمُجْرِمِيْنَ“} سے مراد کفار ہیں، کیونکہ ان کا ذکر {”مُسْلِمِيْنَ“} کے مقابلے میں آیا ہے اور جہنم میں ہمیشہ رہنے والے کفار ہی ہیں۔ سورۂ مطففین میں بھی کفار کے لیے {”الَّذِيْنَاَجْرَمُوْا“} کا لفظ استعمال ہوا ہے، فرمایا: «اِنَّالَّذِيْنَاَجْرَمُوْاكَانُوْامِنَالَّذِيْنَاٰمَنُوْايَضْحَكُوْنَ» [المطففین: ۲۹]”بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔