ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الشوريٰ (42) — آیت 43

وَ لَمَنۡ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِکَ لَمِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ ﴿٪۴۳﴾
اور بلاشبہ جو شخص صبر کرے اور معاف کردے تو بے شک یہ یقینا بڑی ہمت کے کاموں سے ہے۔ En
اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں
En
اور جو شخص صبر کر لے اور معاف کردے یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے (ایک کام) ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 43){ وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ: عَزْمِ } کا معنی ہے کسی کام کا پختہ ارادہ کر لینا، اسے اپنے آپ پر واجب کر لینا کہ میں یہ کام ضرور کروں گا۔ { عَزْمِ } مصدر بمعنی اسم مفعول ہے جو اپنے موصوف کی طرف مضاف ہے: { أَيْ اَلْأُمُوْرُ الْمَعْزُوْمَةُ } یعنی یہ کام ان امور میں سے ہے جن کا بڑی ہمت سے عزم کیا جاتا ہے۔ یقینا جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے، جب کہ معاف کرنے میں ظلم اور سرکشی کی حوصلہ افزائی نہ ہو تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے، جو ہر عقل مند کو اپنے آپ پر واجب کر لینا چاہیے۔ مزید دیکھیے سورۂ لقمان (۱۷)۔