ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الزمر (39) — آیت 28

قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا غَیۡرَ ذِیۡ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۲۸﴾
واضح قرآن ،جس میں کوئی کجی نہیں، تاکہ وہ بچ جائیں۔ En
یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
En
قرآن ہے عربی میں جس میں کوئی کجی نہیں، ہو سکتا ہے کہ وه پرہیزگاری اختیار کر لیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 28){ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ …: قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا } کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ یوسف (۲) { غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ } میں تنوین کی وجہ سے نفی عام ہو گئی ہے، یعنی اس میں کسی قسم کی کوئی کجی نہیں۔ یہ مفہوم {غَيْرَ مُعَوَّجٍ} (جو کجی والا نہیں) سے حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ کہف کی آیت (۱) یہ دونوں آیات اگلی آیت میں آنے والی مثال کے لیے تمہید کے طور پر بیان ہوئی ہیں۔