ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ ص (38) — آیت 39

ہٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِکۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۳۹﴾
یہ ہماری عطا ہے، سو احسان کر، یا روک رکھ، کسی حساب کے بغیر۔ En
(ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے (چاہو) تو احسان کرو یا (چاہو تو) رکھ چھوڑو (تم سے) کچھ حساب نہیں ہے
En
یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 39) {هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ …:} یعنی ہم نے تمھاری دعا کے مطابق تمھیں عظیم بادشاہی عطا کر دی، اب تم جسے چاہو دو جسے چاہو نہ دو اور جتنا چاہو دو، تم سے کوئی حساب بھی نہیں لیا جائے گا۔