(آیت 1) ➊ { صٓ وَالْقُرْاٰنِذِيالذِّكْرِ: ” صٓ “} حروف مقطعات میں سے ہے، اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ کی پہلی آیت۔ ➋ { وَالْقُرْاٰنِذِيالذِّكْرِ:”الْقُرْاٰنِ“} میں الف لام عہد کا ہے، اس لیے ترجمہ ”اس قرآن“ کیا ہے۔ {”الذِّكْرِ“} کا معنی عزّ و شرف بھی ہو سکتا ہے، نصیحت بھی اور اللہ تعالیٰ کا اور ان تمام چیزوں کا ذکر بھی جن کی انسان کو نجات کے لیے ضرورت ہے۔ یہاں تینوں معانی بیک وقت مراد ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ قرآن کمال عزّو شرف والا بھی ہے، نصیحت والا بھی ہے اور اس میں ان تمام چیزوں کا ذکر بھی ہے جن کی ضرورت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ انبیاء کی آیت (۱۰): «لَقَدْاَنْزَلْنَاۤاِلَيْكُمْكِتٰبًافِيْهِذِكْرُكُمْ» کی تفسیر۔ ➌ ”اس نصیحت والے قرآن کی قسم“ اس کا جوابِ قسم یہاں ذکر نہیں ہوا۔ اگلے جملے {”بَلِالَّذِيْنَكَفَرُوْا“} سے نئی بات شروع ہو گئی ہے، جس سے قسم کا جواب سمجھ میں آ رہا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں