ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 82

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿۸۲﴾
پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا۔ En
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
En
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 82) {ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ:} پھر نوح علیہ السلام کو ملنے والی جزا میں سے ایک بہت بڑی جزا یہ ہے کہ ہم نے انھیں اور ان کے اہل کو نجات دی اور دوسرے تمام لوگوں کو غرق کر دیا جو ان پر ایمان نہیں لائے اور انھیں عمر بھر ستاتے رہے، کیونکہ دشمنوں سے انتقام کے ساتھ دل اور آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔