ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 74

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿٪۷۴﴾
مگر اللہ کے خالص کیے ہوئے بندے۔ En
ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)
En
سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 74) {اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ:} یعنی ہم نے تمام جھٹلانے والوں کو تباہ و برباد کر دیا، مگر اللہ کے وہ بندے جو اس کی توحید و عبادت کے لیے چنے ہوئے تھے، وہی محفوظ رہے۔ آگے چند {مُنْذِرِيْنَ} (ڈرانے والوں) اور چند {مُنْذَرِيْنَ} (ڈرائے جانے والوں) کے قصے بیان فرمائے، تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حق کے تمام داعی حضرات کے دلوں کو اطمینان حاصل ہو اور حق جھٹلانے والوں کو عبرت ہو۔