ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 72

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِیۡہِمۡ مُّنۡذِرِیۡنَ ﴿۷۲﴾
اور بلاشبہ یقینا ہم نے ان میں کئی ڈرانے والے بھیجے۔ En
اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے
En
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 72) {وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِيْهِمْ مُّنْذِرِيْنَ:} یعنی پہلے اکثر لوگوں کے گمراہ ہونے کا باعث یہ نہیں تھا کہ ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ان میں بہت سے ڈرانے والے بھیجے، جو انھیں کفرو شرک اور اللہ کی حدود سے تجاوز کے برے انجام سے ڈراتے تھے۔ مگر انھوں نے حق قبول نہیں کیا، بلکہ باپ دادا کی تقلید پر جمے رہے اور اندھا دھند پہلوں کے نقش قدم پر دوڑتے گئے۔