ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 69

اِنَّہُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَہُمۡ ضَآلِّیۡنَ ﴿ۙ۶۹﴾
بے شک انھوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا۔ En
انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا
En
یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 70،69) {اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّيْنَ …: اَلْفَوْا أَلْفٰي يُلْفِيْ إِلْفَاءً} (افعال) پانا۔ { يُهْرَعُوْنَ } کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ہود کی آیت(۷۸) کی تفسیر۔ یعنی ان کفار کے عذاب الیم کا سبب یہ ہے کہ انھوں نے اپنے آباء کو ضلالت پر جمے ہوئے دیکھا اور اندھوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے ان کے پیچھے دوڑ پڑے، جیسے کوئی انھیں پیچھے سے ہانک رہا ہو۔