ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 66

فَاِنَّہُمۡ لَاٰکِلُوۡنَ مِنۡہَا فَمَالِـُٔوۡنَ مِنۡہَا الۡبُطُوۡنَ ﴿ؕ۶۶﴾
پس بے شک وہ یقینا اس میں سے کھانے والے ہیں، پھر اس سے پیٹ بھرنے والے ہیں۔ En
سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
En
(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 66) {فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا …:} یعنی جہنمیوں پر ایسی خوف ناک بھوک مسلط ہو گی کہ زقوم کے نہایت تلخ ہونے اور گلے میں اٹکنے کے باوجود اسے چارو ناچار کھائیں گے۔ دیکھیے سورۂ مزمل (۱۲، ۱۳) اور غاشیہ (۶، ۷) اور پیٹ بھر کر کھائیں گے۔