(آیت 54) {قَالَهَلْاَنْتُمْمُّطَّلِعُوْنَ:} وہ مومن اپنے جنتی ساتھیوں اور ہم نشینوں سے کہے گا، کیا تم جہنم میں جھانکو گے، شاید وہ کہیں نظر آجائے تو دیکھیں کس حال میں ہے؟ کیونکہ اسے گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے کو جہنم میں دیکھ کر اور دوستوں کو دکھا کر خوشی ہو گی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «فَالْيَوْمَالَّذِيْنَاٰمَنُوْامِنَالْكُفَّارِيَضْحَكُوْنَ (34) عَلَىالْاَرَآىِٕكِيَنْظُرُوْنَ (35) هَلْثُوِّبَالْكُفَّارُمَاكَانُوْايَفْعَلُوْنَ» [المطففین: ۳۴ تا ۳۶]” سو آج وہ لوگ جو ایمان لائے، کافروں پر ہنس رہے ہیں۔ تختوں پر (بیٹھے) نظارہ کر رہے ہیں۔ کیا کافروں کو اس کا بدلا دیا گیا جو وہ کیا کرتے تھے؟“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔