(آیت 27) {وَاَقْبَلَبَعْضُهُمْعَلٰىبَعْضٍيَّتَسَآءَلُوْنَ:} یعنی گمراہ لوگ اور انھیں گمراہ کرنے والے، کمزور اور قوت والے ایک دوسرے سے مخاطب ہو کر یہ گفتگو کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اہلِ جہنم کی باہمی گفتگو، ان کا ایک دوسرے کو ملامت کرنا اور گمراہ کرنے والوں کا اپنی پیروی کرنے والوں سے بری ہونے کے اعلان کا ذکر کئی مقامات پر فرمایا ہے۔ دیکھیے سورۂ بقرہ (۱۶۶، ۱۶۷)، ابراہیم (۲۱، ۲۲)، اعراف (۳۸، ۳۹)، سبا (۳۱ تا ۳۳) اور مومن (۴۷، ۴۸)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔