(آیت 26) {بَلْهُمُالْيَوْمَمُسْتَسْلِمُوْنَ: ”أَسْلَمَيُسْلِمُ“} (افعال) تابع فرمان ہو جانا، {”اِسْتَسْلَمَ“} میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ ”بالکل فرماں بردار“ کیا گیا ہے۔ یعنی آج وہ کوئی جواب نہیں دے رہے، بلکہ ان کی تمام اکڑفوں جاتی رہی اور وہ پوری طرح عاجز اور فرماں بردار ہو کر کھڑے ہیں، جیسا کہ فرمایا: «وَاَلْقَوْااِلَىاللّٰهِيَوْمَىِٕذٍالسَّلَمَوَضَلَّعَنْهُمْمَّاكَانُوْايَفْتَرُوْنَ»[النحل: ۸۷]”اور اس دن وہ اللہ کے سامنے فرماں بردار ہونا پیش کریں گے اور ان سے گم ہو جائے گا جو وہ جھوٹ باندھا کرتے تھے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔