(آیت 19) ➊ {فَاِنَّمَاهِيَزَجْرَةٌوَّاحِدَةٌ:} اس سے مراد دوسرا نفخہ ہے۔ یعنی انھیں دوبارہ اٹھانے کے لیے اللہ تعالیٰ کو کسی خاص اہتمام کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ صور کی ایک پھونک ایسی زبردست ڈانٹ اور اٹھ جانے کا اعلان ہو گی کہ سب قبروں سے نکل کر زمین کے اوپر ہوں گے، جیسا کہ فرمایا: «فَاِنَّمَاهِيَزَجْرَةٌوَّاحِدَةٌ (13) فَاِذَاهُمْبِالسَّاهِرَةِ» [النازعات: ۱۳، ۱۴]”پس وہ تو صرف ایک ہی ڈانٹ ہو گی۔ پس یک لخت وہ زمین کے اوپر ہوں گے۔“ ➋ { فَاِذَاهُمْيَنْظُرُوْنَ:} یعنی اس ایک ہی ڈانٹ سے سب مردے خواہ مٹی ہو چکے ہوں، یکایک زندہ ہو کر قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں گے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔