ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 160

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔ En
مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)
En
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 160){ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ:} اس کی دو توجیہیں ہیں اور دونوں بیک وقت بھی مراد ہو سکتی ہیں، ایک یہ کہ اللہ کے مخلص بندے ایسی باتیں نہیں کہتے، یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ دوسری یہ کہ جنّ جانتے ہیں کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی حاضر کیے جانے والے ہیں، مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں، جنّ ہوں یا انسان، وہ اس گرفتاری سے آزاد رہیں گے، کیونکہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت تیار کر رکھی ہے۔ وہ نہایت اعزاز کے ساتھ بلائے جائیں گے۔