ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 14

وَ اِذَا رَاَوۡا اٰیَۃً یَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ ﴿۪۱۴﴾
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو خوب مذاق اڑاتے ہیں۔ En
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں
En
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14) {وَ اِذَا رَاَوْا اٰيَةً يَّسْتَسْخِرُوْنَ: سَخِرَ يَسْخَرُ} (س) مذاق اڑانا اور {اِسْتَسْخَرَ} (استفعال) میں حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے معنی میں مبالغہ پیدا ہو گیا، اس لیے ترجمہ میں لفظ خوب کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یعنی جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں، مثلاً چاند کا پھٹنا یا آپ کا راتوں رات مسجد اقصیٰ تک سیر کر کے آجانا اور اس کے متعلق ان کے ہر سوال کا درست جواب دینا وغیرہ، تو ایمان لانے کے بجائے خوب مذاق اڑاتے ہیں۔