ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 128

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۲۸﴾
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔ En
ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے
En
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 128){ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ:} یعنی الیاس علیہ السلام کی ساری قوم نے انھیں جھٹلایا، مگر اللہ کے چنے ہوئے بندوں نے نہیں جھٹلایا، بلکہ وہ ان پر ایمان لے آئے، اس لیے وہ عذاب سے محفوظ رہے اور رہیں گے۔