ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 116

وَ نَصَرۡنٰہُمۡ فَکَانُوۡا ہُمُ الۡغٰلِبِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾ۚ
اور ہم نے ان کی مدد کی تو وہی غالب ہوئے۔ En
اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے
En
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 116) {وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ: هُمْ} ضمیر جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ فرعون سے نجات اور اس پر اور اس کی آل یعنی قبطیوں پر فتح و نصرت صرف موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو نہیں بلکہ تمام بنی اسرائیل کو حاصل ہوئی۔