ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے
En
(آیت 11) {فَاسْتَفْتِهِمْاَهُمْاَشَدُّخَلْقًا …:} کفار آخرت کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کا کہنا تھا کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ممکن ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں ان کے جواب میں دو دلیلیں ذکر فرمائی ہیں، پہلی یہ کہ اس سے پہلے ہم جو کچھ پیدا کر چکے ہیں، جن کا اس سورت میں ذکر ہے، یعنی آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی مخلوق، صافات، زاجرات، تالیات، فرشتے، شیاطین اور ستارے وغیرہ، انھیں پیدا کرنا مشکل ہے یا ان لوگوں کو دوبارہ پیدا کرنا؟ ظاہر ہے اتنی عظیم مخلوقات کے مقابلے میں انسان بے چارے کی حیثیت ہی کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ زندہ نہ کر سکے، جیسا کہ فرمایا: «لَخَلْقُالسَّمٰوٰتِوَالْاَرْضِاَكْبَرُمِنْخَلْقِالنَّاسِوَلٰكِنَّاَكْثَرَالنَّاسِلَايَعْلَمُوْنَ» [المؤمن: ۵۷]”یقینا آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا (کام) ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔“ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یٰس (۸۱)۔ دوسری دلیل یہ ہے کہ ہم نے انھیں ایک چپکتے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے (جو مٹی اور پانی کے ملنے سے بنتا ہے) اور یہ مر کر پھر مٹی ہو جائیں گے۔ تو جب پہلی دفعہ ہم نے انھیں مٹی سے پیدا کر لیا تو اسی مٹی سے ہم انھیں دوبارہ کیوں پیدا نہیں کر سکتے، جب کہ اس سے پہلے ہم ایک مرتبہ انھیں پیدا کر بھی چکے ہیں!؟ (دیکھیے حج: ۵) اور ہر عقل مند جانتا ہے کہ دوسری مرتبہ بنانا پہلی مرتبہ سے آسان ہوتا ہے، یہی حقیقت اللہ تعالیٰ نے سورۂ روم میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: «وَهُوَالَّذِيْيَبْدَؤُاالْخَلْقَثُمَّيُعِيْدُهٗوَهُوَاَهْوَنُعَلَيْهِ» [الروم: ۲۷]”اور وہی ہے جو خلق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھراسے دوبارہ پیدا کرے گا اور وہ اسے زیادہ آسان ہے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں