ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ يس (36) — آیت 63

ہٰذِہٖ جَہَنَّمُ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۶۳﴾
یہ ہے وہ جہنم جس کا تم وعدہ دیے جاتے تھے۔ En
یہی وہ جہنم ہے جس کی تمہیں خبر دی جاتی ہے
En
یہی وه دوزخ ہے جس کا تمہیں وعده دیا جاتا تھا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 64،63) {هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ …: اِصْلَوْهَا صَلِيَ يَصْلٰي } (ع) {النَّارَ} کا اصل معنی آگ سینکنا ہے۔ انھیں یہ بات بطور طنز و استہزا کہی جائے گی۔ (التحریر) اور اس حکم کے ساتھ ہی انھیں دھکیل کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ سورۂ طور میں فرمایا: «يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا (13) هٰذِهِ النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ» ‏‏‏‏ [الطور: ۱۳، ۱۴]جس دن انھیں جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا، سخت دھکیلا جانا۔ یہی ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔