(آیت 59) {وَامْتَازُواالْيَوْمَاَيُّهَاالْمُجْرِمُوْنَ:} جنتیوں کی ہر لحاظ سے تکریم اور رب رحیم کی طرف سے سلام کے ذکر کے بعد بتایا کہ جہنمیوں سے کیا کہا جائے گا، یعنی ان سے کہا جائے گا کہ اے مجرمو! تم جنتیوں سے الگ ہو جاؤ۔ دنیا میں بے شک تم اکٹھے رہے، مگر آج تمھارا ان سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ چنانچہ یہود و نصاریٰ، مجوس اور مشرکین سب الگ ہو جائیں گے (دیکھیے یونس: ۲۸۔ روم: ۱۴ تا ۱۶) اور جو جس کی پرستش کرتا تھا اس کے پیچھے چلا جائے گا، صرف موحد باقی رہ جائیں گے۔ دیکھیے سورۂ قلم کی آیت (۴۲) «يَوْمَيُكْشَفُعَنْسَاقٍ» کی تفسیر۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔