قُلۡ یَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا یَنۡفَعُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِیۡمَانُہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ ﴿۲۹﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
کہہ دے فیصلے کے دن ان لوگوں کو جنھوں نے کفر کیا نہ ان کا ایمان لانا نفع دے گا اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان ﻻنا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 29) {قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْۤا اِيْمَانُهُمْ …:} یعنی تمھارے اس سوال سے تمھیں کچھ حاصل نہیں، تم اس مہلت کو غنیمت سمجھو جو اس وقت تمھیں حاصل ہے۔ کیونکہ فیصلے کا وہ دن آگیا تو آنکھوں دیکھی حقیقت پا کر نہ تمھارا ایمان لانا تمھیں کچھ فائدہ دے گا اور نہ مزید مہلت ملے گی۔ دیکھیے سورۂ مومن(۸۴، ۸۵)۔