(آیت 54) {وَمَكَرُوْاوَمَكَرَاللّٰهُ…:} شیخ شنقیطی نے فرمایا: ”یہاں نہ یہود کی خفیہ تدبیر کا ذکر ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر کا، مگر دوسری جگہ ان کی تدبیر کا ذکر کیا ہے کہ انھوں نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا تھا، جیسا کہ فرمایا: «وَقَوْلِهِمْاِنَّاقَتَلْنَاالْمَسِيْحَعِيْسَىابْنَمَرْيَمَرَسُوْلَاللّٰهِ»[النساء: ۱۵۷]”اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ بلاشبہ ہم نے ہی مسیح عیسیٰ ابن مریم کو قتل کیا، جو اللہ کا رسول تھا۔“ اور اللہ کی خفیہ تدبیر کا ذکر فرمایا ہے: «وَلٰكِنْشُبِّهَلَهُمْ»[النساء: ۱۵۷]”اور لیکن ان کے لیے (کسی کو اس مسیح کا)شبیہ بنا دیا گیا۔“ وہ عیسیٰ علیہ السلام کی شبیہ کو سولی دے کر سمجھ بیٹھے کہ ہم نے مسیح کو قتل کر دیا۔“ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ نساء (۱۵۷)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔