خیال رکھیئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تبلیﻎ سے روک نہ دیں اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں
En
(آیت 87) ➊ {وَلَايَصُدُّنَّكَعَنْاٰيٰتِاللّٰهِبَعْدَاِذْاُنْزِلَتْاِلَيْكَ: ”وَلَايَصُدُّنَّكَ“} صاد اور دال کے ضمہ کے ساتھ یہ لفظ پورے قرآن میں اسی مقام پر ہے، دوسری تمام جگہوں میں دال کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ یہ نہی غائب جمع مذکر بانون تاکید ثقیلہ کا صیغہ ہے کہ تجھے ہر گز نہ روکیں۔ یہ دوسرا حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی آیات نازل ہونے کے بعد کفار خواہ کتنی کوشش کریں، کتنی ایذا پہنچائیں، یا کتنا لالچ دیں، ان آیات پر عمل سے اور ان کی تبلیغ سے کسی صورت آپ کو روکنے نہ پائیں۔ یہی بات دوسری جگہ فرمائی: «{ يٰۤاَيُّهَاالرَّسُوْلُبَلِّغْمَاۤاُنْزِلَاِلَيْكَمِنْرَّبِّكَوَاِنْلَّمْتَفْعَلْفَمَابَلَّغْتَرِسَالَتَهٗ }»[المائدۃ: ۶۷]”اے رسول! پہنچا دے جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے اور اگر تو نے نہ کیا تو تو نے اس کا پیغام نہیں پہنچایا۔“ ➋ { وَادْعُاِلٰىرَبِّكَ:} یہ تیسرا حکم ہے کہ اپنے رب کی طرف دعوت دیں، یعنی اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے دین کی دعوت پورے زور و شور سے دیتے رہیں، جس میں کوئی کمی یا کوتاہی نہ ہو، جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا: «{ قُلْهٰذِهٖسَبِيْلِيْۤاَدْعُوْۤااِلَىاللّٰهِعَلٰىبَصِيْرَةٍاَنَاوَمَنِاتَّبَعَنِيْوَسُبْحٰنَاللّٰهِوَمَاۤاَنَامِنَالْمُشْرِكِيْنَ }»[یوسف: ۱۰۸]”کہہ دے یہی میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر، میں اور وہ بھی جنھوں نے میری پیروی کی ہے اور اللہ پاک ہے اور میں شریک بنانے والوں سے نہیں ہوں۔“ ➌ { وَلَاتَكُوْنَنَّمِنَالْمُشْرِكِيْنَ:} یہ چوتھا حکم ہے کہ مشرکین سے ہر گز نہ ہوں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔