(آیت 65) {وَيَوْمَيُنَادِيْهِمْفَيَقُوْلُمَاذَاۤاَجَبْتُمُالْمُرْسَلِيْنَ:} یہ دوسرا سوال ہے جو نبوت کے متعلق ہے کہ جب میرے رسولوں نے تمھیں میرا پیغام پہنچایا اور اس پر چلنے کی ہدایت کی تو تم نے انھیں کیا جواب دیا۔ پہلا سوال توحید کے متعلق تھا، یہی دو سوال قبر میں ہوں گے، یعنی ”{مَنْرَبُّكَ}؟“”تیرا رب کون ہے؟“ اور ”{مَنْنَبِيُّكَ}؟“ تیرا نبی کون ہے؟“ اور تیسرا سوال یہ کہ”{مَادِيْنُكَ}؟“”تیرا دین کیا ہے؟“ مومن کا جواب ہو گا: {”رَبِّيَاللّٰهُوَنَبِيِّيْمُحَمَّدٌصَلَّياللّٰهُعَلَيْهِوَسَلَّمَوَدِيْنِيَالْإِسْلَامُ“} ”میرا رب اللہ ہے، میر انبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور میرا دین اسلام ہے۔“[دیکھیے مسند البزار: ۱۷ /۱۵۴، ح: ۹۷۶۰۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: 127/6، ح: ۲۶۲۸]
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔