(آیت 89) ➊ {مَنْجَآءَبِالْحَسَنَةِفَلَهٗخَيْرٌمِّنْهَا:} نیکی سے مراد ہر نیک کام ہے۔ بعض مفسرین نے اس سے مراد {”لاَاِلٰهَإِلاَّاللّٰهُ“}، بعض نے اخلاص اور بعض نے فرائض کا ادا کرنا لیا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے عام رکھا جائے، کیونکہ تخصیص کی کوئی وجہ نہیں۔ (شوکانی) {”خَيْرٌمِّنْهَا“} سے مراد دس گنا سے سات سو گنا تک ہے، بلکہ نیکی میں زیادہ اخلاص اور حسنِ ادا کی برکت سے بغیر حساب بھی ہو سکتا ہے۔ ➋ { وَهُمْمِّنْفَزَعٍيَّوْمَىِٕذٍاٰمِنُوْنَ: ”فَزَعٍ“} پر تنوین تعظیم کی ہے، یعنی وہ اس دن بڑی گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے، جیسا کہ فرمایا: «{ لَايَحْزُنُهُمُالْفَزَعُالْاَكْبَرُ }»[الأنبیاء: ۱۰۳]”انھیں سب سے بڑی گھبراہٹ غمگین نہ کرے گی۔“ اگر کم درجہ کی گھبراہٹ ہو تو اس آیت کے منافی نہیں، جیسا کہ آیت (۸۷) میں گزر چکا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔