(آیت 41) ➊ { قَالَنَكِّرُوْالَهَاعَرْشَهَا:} سلیمان علیہ السلام نے حکم دیا کہ اس کے تخت میں ایسی تبدیلی کر دو کہ اس کی پہچان نہ ہو سکے۔ ➋ {نَنْظُرْاَتَهْتَدِيْۤاَمْتَكُوْنُ …:} تاکہ اس کی عقل و دانش اور فہم و فراست کا امتحان کریں کہ وہ یہ بات جان لیتی ہے کہ یہ تخت اسی کا ہے، یا اسے سمجھ نہیں پاتی، اور اتنا بڑا معجزہ دیکھ کر (ایمان باللہ کی) راہ پر آتی ہے، یا پھر بھی انھی لوگوں میں شامل رہتی ہے جو یہ راہ نہیں پاتے۔ {”اَتَهْتَدِيْۤاَمْتَكُوْنُمِنَالَّذِيْنَلَايَهْتَدُوْنَ“} میں دونوں مفہوم شامل ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔