تو جب وہ سلیمان کے پاس آیا تو اس نے کہا کیا تم مال کے ساتھ میری مدد کرتے ہو؟ تو جو کچھ اللہ نے مجھے دیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو اس نے تمھیں دیا ہے، بلکہ تم ہی اپنے تحفے پر خوش ہوتے ہو۔
En
جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے
پس جب قاصد حضرت سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کیا تم مال سے مجھے مدد دینا چاہتے ہو؟ مجھے تو میرے رب نے اس سے بہت بہتر دے رکھا ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے پس تم ہی اپنے تحفے سے خوش رہو
En
(آیت 36) ➊ { فَلَمَّاجَآءَسُلَيْمٰنَ …:} جب سفیر تحائف لے کر سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا تو انھوں نے وہ تحفے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور صاف کہہ دیا کہ مجھے تمھارے مال و دولت سے کوئی غرض نہیں اور نہ میں مال و دولت کی رشوت لے کر اپنے ارادے سے باز رہ سکتا ہوں۔ میں یہ دولت لے کر کیا کروں گا، وہ تو میرے پاس پہلے ہی تم سے بہت زیادہ موجود ہے، کیا تم چاہتے ہو کہ میں تم سے مال و دولت لے کر خوش ہو جاؤں اور تمھیں کفر و شرک پر قائم رہنے دوں؟ {”اَتُمِدُّوْنَنِبِمَالٍ“} کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہدیہ مال و زر کی صورت میں تھا۔ ➋ { بَلْاَنْتُمْبِهَدِيَّتِكُمْتَفْرَحُوْنَ: ”فَرِحَ“} کا معنی خوش ہونا بھی ہے اور پھول جانا بھی، یعنی یہ تمھارا ہی کام ہے کہ اس قسم کے تحفوں سے خوش ہو جاتے ہو اور پھول جاتے ہو، مجھے تو اگر تحفہ چاہیے تو تمھارے ایمان کا چاہیے، اگر تم اس پر آمادہ نہیں تو لڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔