(آیت 73،72){قَالَهَلْيَسْمَعُوْنَكُمْ۠اِذْتَدْعُوْنَ …:} ابراہیم علیہ السلام نے کسی بھی ذات کی عبادت کے لیے اس میں پائی جانے والی تین صفات ذکر کرکے فرمایا کہ کیا ان میں یہ تینوں یا کوئی ایک صفت پائی جاتی ہے؟ کیا جب تم انھیں پکارتے ہو تو یہ تمھاری بات سنتے ہیں؟ یا تمھیں کوئی فائدہ پہنچاتے ہیں؟ یا نقصان پہنچاتے ہیں؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں، تو ان کی عبادت کیوں کرتے ہو؟
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔