ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 31

قَالَ فَاۡتِ بِہٖۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۳۱﴾
اس نے کہا تو اسے لے آ، اگر تو سچوں سے ہے۔
فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 31) {قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ:} فرعون کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ اس نے کہا، اگر سچے ہو تو پیش کرو۔