(آیت 196) {وَاِنَّهٗلَفِيْزُبُرِالْاَوَّلِيْنَ:”زُبُرِ“”زَبُوْرٌ“} کی جمع ہے، جس کا معنی کتاب ہے، جیسا کہ فرمایا: «{ وَكُلُّشَيْءٍفَعَلُوْهُفِيالزُّبُرِ }»[القمر: ۵۲]”اور ہر چیز جسے انھوں نے کیا، وہ دفتروں میں درج ہے۔“ اس آیت میں دو مفہوم شامل ہیں، ایک یہ کہ اس قرآن میں جو احکام و تعلیمات ہیں وہ پہلے انبیاء و رسل کی کتابوں میں بھی موجود ہیں۔ سب کتابیں اللہ کی توحید، آخرت، اس کے رسولوں پر ایمان اور ان کی اطاعت کے حکم پر مشتمل ہیں اور سب میں شرک اور اللہ اور اس کے رسولوں کی نافرمانی سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا یہ کتاب کوئی انوکھی یا پہلی کتابوں سے الگ تعلیمات پر مشتمل نہیں ہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اس قرآن کا تذکرہ پہلی کتابوں میں بھی موجود ہے، کیونکہ ان میں واضح الفاظ میں اس قرآن کو لانے والے پیغمبر کی آمد کی بشارت دی گئی ہے، جیسا کہ فرمایا: «{ الَّذِيْيَجِدُوْنَهٗمَكْتُوْبًاعِنْدَهُمْفِيالتَّوْرٰىةِوَالْاِنْجِيْلِ }»[الأعراف: ۱۵۷]”وہ جس کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔“ اور عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے ایک خطبہ میں فرمایا: «{ وَمُبَشِّرًۢابِرَسُوْلٍيَّاْتِيْمِنْۢبَعْدِياسْمُهٗۤاَحْمَدُ }»[الصف: ۶]”اور میں ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہے۔“ تورات و انجیل کے حوالوں کے لیے مذکورہ بالا آیات کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔