ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 17

اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿ؕ۱۷﴾
یہ کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔ En
(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
En
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 17) { اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ:} موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو فرعون کی طرف توحید و رسالت کے ساتھ یہ پیغام بھی دے کر بھیجا گیا کہ وہ بنی اسرائیل کو غلامی سے آزاد کر دے اور انھیں ان کے ساتھ ان کے آبا و اجداد کی سرزمین میں جانے دے۔