(آیت 153) {قَالُوْۤااِنَّمَاۤاَنْتَمِنَالْمُسَحَّرِيْنَ: ”مَسْحُوْرِيْنَ“} جن پر جادو کیا گیا ہو۔ {”الْمُسَحَّرِيْنَ“} باب تفعیل سے ہے، اس میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے ”تو تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔“ جب وہ لوگ صالح علیہ السلام کی دعوت پر کوئی اعتراض نہ کر سکے تو عامۃ الناس کو بے وقوف بنانے کے لیے کہنے لگے، زبردست جادو کی وجہ سے تیری عقل ماری گئی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔