ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 140

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۴۰﴾٪
اور بلاشبہ تیرا رب، یقینا وہی سب پر غالب، نہایت رحم والا ہے۔
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 140) {وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ:} ظالموں پر عذاب اس کی عزت اور غلبے کا اظہار ہے اور ایمان والوں کی نجات اس کی رحمت کا اظہار ہے۔