یہ لوگ ہیں جنھیں جزا میں بلند و بالا محل عطا کیے جائیں گے، اس لیے کہ انھوں نے صبر کیا اور اس میں ان کا استقبال زندگی کی دعا اور سلام کے ساتھ کیا جائے گا۔
En
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
(آیت 75) ➊ { اُولٰٓىِٕكَيُجْزَوْنَالْغُرْفَةَ …:”غُرْفَةٌ“} ہر بلند عمارت اور اونچا محل، بالا خانہ۔ {”الْغُرْفَةَ“} سے مراد کوئی ایک بالا خانہ نہیں بلکہ مراد جنس ہے، یعنی عباد الرحمان کو صبر کے بدلے جنت کے بالا خانے یعنی اونچے محل عطا کیے جائیں گے، جن کی بلندی ان کے مراتب کے اعتبار سے ہو گی۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [إِنَّأَهْلَالْجَنَّةِيَتَرَاءَوْنَأَهْلَالْغُرَفِمِنْفَوْقِهِمْ،كَمَايَتَرَاءَوْنَالْكَوْكَبَالدُّرِّيَّالْغَابِرَفِيالْأُفُقِمِنَالْمَشْرِقِأَوِالْمَغْرِبِلِتَفَاضُلِمَابَيْنَهُمْ][بخاري، بدء الخلق، باب ما جاء في صفۃ الجنۃ …: ۳۲۵۶]”اہلِ جنت اپنے اوپر کی طرف بالا خانوں والوں کو دیکھیں گے جیسے تم مشرق یا مغرب کے افق پر دور چمک دار تارے کو دیکھتے ہو، ان کی ایک دوسرے کے درمیان درجوں کی برتری کی وجہ سے۔“ اور دیکھیے سورۂ زمر (۲۰) اور عنکبوت (۵۸)۔ ➋ { بِمَاصَبَرُوْا:} یعنی عباد الرحمان کو یہ نعمت ان کے صبر کی وجہ سے حاصل ہو گی کہ انھوں نے نیکی پر صبر کیا، برائی سے اجتناب پر صبر کیا اور راہِ حق میں پیش آنے والی مصیبتوں پر صبر کیا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «{ اِنَّمَايُوَفَّىالصّٰبِرُوْنَاَجْرَهُمْبِغَيْرِحِسَابٍ }»[الزمر: ۱۰]”صرف صبر کرنے والوں ہی کو ان کا اجر کسی شمار کے بغیر دیا جائے گا۔“ ➌ { وَيُلَقَّوْنَفِيْهَاتَحِيَّةًوَّسَلٰمًا: ”تَحِيَّةً“”حَيّٰيُحَيِّيْ“} کا مصدر ہے، زندگی کی دعا دینا۔ رب تعالیٰ اور فرشتوں کی طرف سے جنتیوں کے استقبال اور سلام کے لیے دیکھیے سورۂ رعد (۲۳، ۲۴)، انبیاء (۱۰۱ تا ۱۰۳)، زمر (۷۳) اور سورۂ یٰس (۵۵ تا ۵۸)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔