(آیت 46) ➊ { لَقَدْاَنْزَلْنَاۤاٰيٰتٍمُّبَيِّنٰتٍ:} دیکھیے اسی سورت کی آیت (۳۴) کی تفسیر۔ ➋ { وَاللّٰهُيَهْدِيْمَنْيَّشَآءُ:} دیکھیے اسی سورت کی آیت (۳۵) کی تفسیر۔ ➌ یہ آیت آئندہ آیات کی تمہید ہے، جن میں منافقین کا ذکر فرمایا ہے کہ یقینا ہم نے تو کھول کر بیان کرنے والی عظیم الشان آیات نازل کی ہیں، مگر ان کے ذریعے سے صراطِ مستقیم کی ہدایت دینا صرف اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ آگے کچھ ایسے لوگوں کا ذکر فرمایا جنھیں ہدایت دینا اللہ کی مشیت نہیں ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔