(آیت 38) {لِيَجْزِيَهُمُاللّٰهُاَحْسَنَمَاعَمِلُوْا:} اس کا ترجمہ یہ ہو سکتا ہے: {”أَيْثَوَابَأَحْسَنَمَاعَمِلُوْا“} کہ اللہ تعالیٰ انھیں ان بہترین اعمال کا ثواب دے جو انھوں نے کیے، اور یہ بھی: {”أَيْأَحْسَنَجَزَاءٍمَاعَمِلُوْا“} کہ اللہ تعالیٰ انھیں ان اعمال کا بہترین بدلا دے جو انھوں نے کیے۔ دوسرا معنی یہاں زیادہ مناسب ہے، کیونکہ آگے فرمایا: «{ وَاللّٰهُيَرْزُقُمَنْيَّشَآءُبِغَيْرِحِسَابٍ }»”اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔