(آیت 69){ اَمْلَمْيَعْرِفُوْارَسُوْلَهُمْفَهُمْلَهٗمُنْكِرُوْنَ:} تیسری وجہ ان کے ایمان نہ لانے کی یہ ہو سکتی ہے کہ ایک بالکل اجنبی آدمی ان میں اٹھ کر کھڑا ہو گیا ہو کہ مجھے رسول مانو، جس کے حسب نسب، صدق و امانت اور حسن اخلاق کو وہ نہ جانتے ہوں، سو یہ وجہ بھی نہیں، کیونکہ وہ ان میں سے سب سے عالی خاندان کا فرد اور عالی اخلاق کا مالک ہے۔ اس دعویٰ سے پہلے چالیس سال تک وہ ان میں رہا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یونس (۱۶)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔