(آیت 20) {يُصْهَرُبِهٖمَافِيْبُطُوْنِهِمْوَالْجُلُوْدُ: ”صَهَرَ ({مَنَعَ}) الشَّحْمَ“} اس نے چربی پگھلائی، یعنی ان کے سروں پر ایسا جلتا اور کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا کہ جس کے ساتھ ان کے پیٹ کے اندر کی تمام چیزیں پگھل کر باہر نکل جائیں گی اور ان کے چمڑے بھی پگھل جائیں گے اور یہ عذاب مسلسل جاری رہے گا۔ جب بھی ان کے چمڑے گل سڑ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ انھیں ان کے علاوہ اور چمڑے بدل دے گا۔ دیکھیے سورۂ نساء (۵۶)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔