(آیت 96){حَتّٰۤىاِذَافُتِحَتْيَاْجُوْجُوَمَاْجُوْجُ …: ”حَدَبٍ“} زمین کا ابھرا ہوا حصہ، اونچی جگہ، جیسے کسی کی پیٹھ ابھری ہوئی ہو تو اسے {”حَدَبَةُالظَّهْرِ“} کہتے ہیں۔ {”نَسَلَ“} (ض، ن) قریب قریب قدم رکھ کر نیچے کی طرف تیز دوڑنا، یعنی ہلاک ہونے والی بستیوں کے لوگوں کا دوبارہ زندہ ہونا اس وقت تک ناممکن رہے گا جب تک قیامت قائم نہ ہو، جس کی بالکل قریب نشانیوں میں سے ایک یاجوج ماجوج کا نکلنا بھی ہے۔ ان کے نکلنے کے بعد بہت جلد قیامت قائم ہو جائے گی۔ حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک دفعہ ہم آپس میں قیامت کے بارے میں باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم آپس میں کیا ذکر کر رہے ہو۔“ انھوں نے کہا: ”ہم قیامت کا ذکر کر رہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [إِنَّهَالَنْتَقُوْمَحَتّٰیتَرَوْنَقَبْلَهَاعَشْرَآيَاتٍ،فَذَكَرَالدُّخَانَوَالدَّجَّالَ،وَالدَّابَّةَ،وَطُلُوْعَالشَّمْسِمِنْمَّغْرِبِهَا،وَنُزُوْلَعِيْسَیابْنِمَرْيَمَصَلَّیاللّٰهُعَلَيْهِوَسَلَّمَ،وَيَأْجُوْجَوَمَأْجُوْجَ،وَثَلاَثَةَخُسُوْفٍ: خَسْفٌبِالْمَشْرِقِ،وَخَسْفٌبِالْمَغْرِبِ،وَخَسْفٌبِجَزِيْرَةِالْعَرَبِ،وَآخِرُذٰلِكَنَارٌتَخْرُجُمِنَالْيَمَنِتَطْرُدُالنَّاسَإِلٰیمَحْشَرِهِمْ][مسلم، الفتن، باب في الآیات التی تکون قبل الساعۃ: ۲۹۰۱]”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیاں نہ دیکھ لو۔“ پھر آپ نے دخان (دھوئیں)، دجال، دابۃ الارض، سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، عیسیٰ علیہ السلام کے نزول، یاجوج ماجوج اور تین خسوف (زمین میں دھنس جا نے) کا ذکر فرمایا۔ ایک خسف مشرق میں، ایک خسف مغرب میں اور ایک خسف جزیرۂ عرب میں ہو گا اور ان کے آخر میں ایک آگ یمن سے نکلے گی جو لوگوں کو ان کے حشر کی جگہ کی طرف ہانکے گی۔“ یاجوج ماجوج کے کھولے جانے سے مراد قیامت کے قریب اس دیوار کا ٹوٹنا ہے جو ذوالقرنین نے لوگوں کو یاجوج ماجوج کی غارت گری سے بچانے کے لیے بنائی تھی۔ اس وقت ان کے نکلنے کا نقشہ بیان ہوا ہے کہ وہ اتنی کثرت اور تیزی سے نکلیں گے کہ ہر بلندی و پستی پر چھا جائیں گے، کسی میں ان کے مقابلے کی طاقت نہ ہو گی۔ [مسلم، الفتن، باب ذکر الدجال: ۲۹۳۷] یاجوج ماجوج کی تفصیل سورۂ کہف (۹۳ تا ۹۹) کی تفسیر میں ملاحظہ فرمائیں۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔