ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 14

قَالُوۡا یٰوَیۡلَنَاۤ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۱۴﴾
انھوں نے کہا ہائے ہماری بربادی! یقینا ہم ظالم تھے۔ En
کہنے لگے ہائے شامت بےشک ہم ظالم تھے
En
کہنے لگے ہائے ہماری خرابی! بیشک ہم ﻇالم تھے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14){ قَالُوْا يٰوَيْلَنَاۤ …:} جب اللہ کا عذاب آ گھیرتا ہے تو بدکار سے بدکار قومیں بھی گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسی طرح واویلا مچاتی ہیں، مگر اس وقت گناہوں کے اعتراف اور توبہ کرنے کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ دیکھیے سورۂ مومن (۸۵)۔