موسی (علیہ السلام) نے ان سے کہا تمہاری شامت آچکی، اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا نہ باندھو کہ وه تمہیں عذابوں سے ملیا میٹ کر دے، یاد رکھو وه کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی
En
(آیت 61) ➊ {وَيْلَكُمْلَاتَفْتَرُوْاعَلَىاللّٰهِكَذِبًا: ”وَيْلَكُمْ“} ”تمھاری بربادی ہو“ نصیحت کرتے ہوئے سختی کا لفظ بھی استعمال ہو سکتا ہے اور محبت اور بے تکلفی کا بھی، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبصیر رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا: [وَيْلُأُمِّهِمِسْعَرَحَرْبٍ][بخاری، الشروط، باب الشروط في الجھاد…: ۲۷۳۱،۲۷۳۲]”اس کی ماں مرے! یہ تو لڑائی بھڑکانے والا ہے۔“موسیٰ علیہ السلام نے پہلے فرعون کو نصیحت کی تھی، اب اس کے امراء اور جادوگروں کو بھی نصیحت کرنا ضروری تھا، چنانچہ انھیں سمجھایا بھی اور ڈرایا بھی۔ ➋ { فَيُسْحِتَكُمْبِعَذَابٍ: ”أَسْحَتَيُسْحِتُ“أَيْ”اِسْتَأْصَلَ“} جڑ سے اکھاڑ پھینکنا۔ {”بِعَذَابٍ“} کی تنوین تنکیر کے لیے ہو تو ”کسی عذاب کے ساتھ“ ترجمہ ہو گا اور تعظیم کے لیے ہو تو ”بڑے عذاب کے ساتھ“ ہو گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔