ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ طه (20) — آیت 49

قَالَ فَمَنۡ رَّبُّکُمَا یٰمُوۡسٰی ﴿۴۹﴾
اس نے کہا تو تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰ!؟ En
(غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟
En
فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 49){قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا يٰمُوْسٰى:} یعنی وہ کون ہے جسے تم نے مجھے چھوڑ کر رب بنا رکھا ہے؟ واضح رہے کہ فرعون اپنے رب اعلیٰ ہونے کا دعوے دار تھا (نازعات: ۲۴) اور اپنے {الٰه} یعنی معبود ہونے کا بھی۔ (قصص: ۳۸)