فرمایا تم دونوں اکٹھے اس سے اتر جائو، تم میں سے بعض بعض کا دشمن ہے، پھر اگر کبھی واقعی تمھارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جس نے میری ہدایت کی پوری طرح پیروی کی تو نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ مصیبت میں پڑے گا۔
En
فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔ تم میں بعض بعض کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا
فرمایا، تم دونوں یہاں سےاتر جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو، اب تمہارے پاس کبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وه بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا
En
(آیت 123) ➊ { قَالَاهْبِطَامِنْهَاجَمِيْعًۢابَعْضُكُمْلِبَعْضٍعَدُوٌّ:} اس کی تفسیر سورۂ بقرہ کی آیت (۳۶) میں دیکھیے، یعنی توبہ قبول ہونے کے باوجود زمین پر رہنے کا فیصلہ قائم رہا، کیونکہ انھیں پیدا ہی زمین کی خلافت کے لیے کیا گیا تھا۔ ➋ {فَمَنِاتَّبَعَهُدَايَ …:} سورۂ بقرہ (۳۸) میں {”فَمَنْتَبِعَهُدَايَ“ } ہے، یعنی جس نے میری ہدایت کی پیروی کی اور یہاں {”اتَّبَعَ“} (افتعال) ہے، اس میں حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے تکلف اور مبالغہ ہے، یعنی جس نے میری ہدایت کی پوری طرح پیروی کی تو وہ نہ دنیا میں جنت کے راستے سے بھٹکے گا اور نہ آخرت میں جنت سے محروم رہ کر بدنصیب ہو گا، بلکہ سیدھا چلتا ہوا اپنے گھر جنت میں پہنچ جائے گا۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا: [ضَمِنَاللّٰهُلِمَنْقَرَأَالْقُرْآنَأَلاَّيَضِلَّفِیالدُّنْيَاوَلاَيَشْقٰیفِیالْآخِرَةِثُمَّتَلاَ: «{ فَمَنِاتَّبَعَهُدَايَفَلَايَضِلُّوَلَايَشْقٰى}» ][مصنف ابن أبي شیبۃ: 467/10، ح: ۳۰۵۷۵۔ مستدرک حاکم: 381/2، ح: ۳۴۳۸ و صححہ ووافقہ الذھبی]”جو شخص قرآن کی پیروی کرے اللہ تعالیٰ اس کا ضامن ہے کہ وہ نہ دنیا میں گمراہ ہو گا اور نہ آخرت میں بد نصیب۔“ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ” تو جو میری ہدایت کے پیچھے چلا تو وہ نہ گمراہ ہو گا اور نہ مصیبت میں پڑے گا۔“ معلوم ہوا ہدایت وہی ہے جو اللہ کی طرف سے آئے، اللہ تعالیٰ نے ہدایت خود بھیجنے کا وعدہ کیا اور اسے پورا فرمایا ہے۔ اللہ کے سوا کسی کی رہنمائی منزل پر نہیں پہنچا سکتی، خواہ کوئی عالم ہو یا درویش، انسان ہو یا جن یا کوئی اور، اللہ کی کتاب کے مطابق زندگی گزارنا دنیا وآخرت دونوں میں کامیاب زندگی کا ضامن ہے، فرمایا: «{ مَنْعَمِلَصَالِحًامِّنْذَكَرٍاَوْاُنْثٰىوَهُوَمُؤْمِنٌفَلَنُحْيِيَنَّهٗحَيٰوةًطَيِّبَةًوَلَنَجْزِيَنَّهُمْاَجْرَهُمْبِاَحْسَنِمَاكَانُوْايَعْمَلُوْنَ }»[النحل: ۹۷]”جو بھی نیک عمل کرے، مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو یقینا ہم اسے ضرور زندگی بخشیں گے، پاکیزہ زندگی اور یقینا ہم انھیں ان کا اجر ضرور بدلے میں دیں گے، ان بہترین اعمال کے مطابق جو وہ کرتے تھے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔