ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البقرة (2) — آیت 52

ثُمَّ عَفَوۡنَا عَنۡکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۵۲﴾
پھر ہم نے اس کے بعد تمھیں معاف کر دیا، تاکہ تم شکر کرو۔ En
پھر اس کے بعد ہم نے تم کو معاف کر دیا، تاکہ تم شکر کرو
En
لیکن ہم نے باوجود اس کے پھر بھی تمہیں معاف کردیا، تاکہ تم شکر کرو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 53،52) { الْكِتٰبَ } سے مراد بالاتفاق تورات ہے اور {الْفُرْقَانَ} (حق و باطل میں فرق کرنے والی چیز) سے مراد معجزے بھی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کو عطا کردہ قوت فیصلہ بھی جو حق و باطل میں فرق کرتی تھی، اگر واؤ کو تفسیری مانیں تو خود تورات بھی حق وباطل میں فرق کرنے والی تھی۔