(آیت 57){وَرَفَعْنٰهُمَكَانًاعَلِيًّا: } حدیثِ معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھے آسمان پر ان سے ملاقات مذکور ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس مقام کے {”مَكَانًاعَلِيًّا“} (بہت اونچا مقام) ہونے میں کوئی شک نہیں۔ بعض لوگوں نے جو کہا ہے کہ انھیں زندہ آسمان پر اٹھایا گیا، تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی قوی سند کے ساتھ ثابت نہیں بلکہ صرف کعب کا قول ہے جو اسرائیلی روایات بیان کرتے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔