(آیت 11) ➊ {فَخَرَجَعَلٰىقَوْمِهٖمِنَالْمِحْرَابِ: ”الْمِحْرَابِ“} نماز کی جگہ، یا وہ کمرہ جس میں وہ عبادت کیا کرتے تھے، یا مسجد، کیونکہ بنی اسرائیل کی مساجد کو {”مَحَارِيْبُ“} کہا جاتا تھا، کیونکہ وہ ایسے مقامات ہیں جن میں شیطانوں سے حرب (جنگ) کی جاتی ہے۔ (طنطاوی) ➋ { فَاَوْحٰۤىاِلَيْهِمْاَنْسَبِّحُوْابُكْرَةًوَّعَشِيًّا:} یعنی حمل کی نشانی کے طور پر زبان بند ہوگئی تو اشارے سے لوگوں کو پہلے اور پچھلے پہر اللہ تعالیٰ کی تسبیح کا حکم دیا، کیونکہ خود انھیں علامت ظاہر ہونے پر اللہ کی طرف سے یہی حکم تھا، جیسا کہ فرمایا: «{ وَاذْكُرْرَّبَّكَكَثِيْرًاوَّسَبِّحْبِالْعَشِيِّوَالْاِبْكَارِ }»[آل عمران: ۴۱]”اور اپنے رب کو بہت یاد کر اور شام اور صبح تسبیح بیان کر۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔