ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النحل (16) — آیت 6

وَ لَکُمۡ فِیۡہَا جَمَالٌ حِیۡنَ تُرِیۡحُوۡنَ وَ حِیۡنَ تَسۡرَحُوۡنَ ﴿۪۶﴾
اور تمھارے لیے ان میں ایک جمال ہے، جب تم شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب صبح چرانے کو لے جاتے ہو۔ En
اور جب شام کو انہیں (جنگل سے) لاتے ہو اور جب صبح کو (جنگل) چرانے لے جاتے ہو تو ان سے تمہاری عزت وشان ہے
En
اور ان میں تمہاری رونق بھی ہے جب چرا کر ﻻؤ تب بھی اور جب چرانے لے جاؤ تب بھی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت6) ➊ { وَ لَكُمْ فِيْهَا جَمَالٌ …: جَمَالٌ } خوبصورتی، یہ { كَرُمَ } سے مصدر ہے۔ {رَجُلٌ جَمِيْلٌ} خوبصورت آدمی۔ { تُرِيْحُوْنَ } یہ { اِرَاحَةٌ } (افعال) سے مضارع ہے، شام کو لانا۔ { تَسْرَحُوْنَ } (ف) صبح چرانے کے لیے لے جاتے ہو۔
➋ { تُرِيْحُوْنَ:} شام کو گھر لانے کا منظر زیادہ خوبصورت ہوتا ہے، کیونکہ جانوروں کے پیٹ بھرے ہوتے ہیں اور وہ تروتازہ اپنے مالک کی خوشی کا باعث ہوتے ہیں، اس لیے اسے پہلے ذکر فرمایا۔ ایک جمال یہ بھی ہے کہ ان کی کثرت سے ان کے مالک کی دولت مندی کا اظہار ہوتا ہے اور دنیا میں دولت خود ایک جمال ہے۔