(آیت121) {شَاكِرًالِّاَنْعُمِهٖ:} شکر نعمت زبان سے بھی ہوتا ہے اور عمل سے بھی۔ اللہ تعالیٰ نے شہادت دی ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے شکر نعمت، اس کے احکام کی اطاعت، اس کے امتحانات میں کامیابی اور اس کے حقوق کی ادائیگی سب کو پورا کر دیا، چنانچہ فرمایا: «{ وَاِبْرٰهِيْمَالَّذِيْوَفّٰۤى}»[النجم: ۳۷]”اور ابراہیم جس نے پورا حق ادا کر دیا۔“ اور دیکھیے سورۂ بقرہ (۱۲۴)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔